۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ/ آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی ایک بہترین اور تجربہ کار استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ملنسار،منکسر مزاج،ہمدرد، ایک باتجربہ و دقیق ترین ذمیدار مسئولیت اور مدیریت کے مالک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی جامع مدرسین کے سرپرست منتخب ہونے پر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھاری اکثر آراء سے منتخب ہونے پہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے بہترین اور قابل ترین استاد حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی جامع مدرسین قم المقدسہ کے کے سرپرست منتخب ہوگئے۔

حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی جنکی جمہوری اسلامی ایران میں قبل از انقلاب اور بعد از انقلاب تعلیم و تربیت لیئے بے نظیر اور بیشمار مخلصانہ خدمات ہیں جنہیں شمار کرنا بھی چاہیں تو شمار نہیں کرسکتے۔

وہ ایک بہترین اور تجربہ کار استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ملنسار،منکسر مزاج،ہمدرد، ایک باتجربہ و دقیق ترین ذمیدار مسئولیت اور مدیریت کے مالک ہیں۔

انہوں نے عرصۂ دراز سے خوشنودی ء خداوند متعال اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی خاطر مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں۔

حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای الشیخ محمد یزیدی اعلی اللہ مقامہ ونور اللہ مرقدہ الشریف کے اس انتقال کے بعد بر وقت جامع مدرسین قم المقدسہ کے اہم ترین اور دقیق ترین انتخابات کے بعد استادِ برجستہ حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی کا انتخاب تعلیم و تربیت کے نہ صرف حوزۂ علمیہ قم المقدسہ ایران بلکہ پوری دنیا میں علومِ اسلامیہ حاصل کرنے والے محصِّلیین کیکئے خوش آیند ہوگا۔

اس موقعے پہ میں اپنے استاد محترم حضرت آیۃ اللہ الحاج آقای سید حسینی بوشہری مدظلہ العالی کی خدمت یہ اہم ترین ذمیداری و مقامِ عُظمیٰ ملنے پر میں اپنے دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اور استاد محترم کی عظمت و رفعت و بلندی و کامیابی و کامرانی و سربلندی کے لئے خداوند متعال کی بارگاہ میں دست بہ دعا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .